پائیدار تعمیراتی عمل نہ صرف عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے بشیر ناصر

جعفرآباد(خ ن)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ اور صوبائی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بابر خان کے احکامات کی روشنی میں چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات نصیرآباد زون بشیر ناصر نے ضلع جعفرآباد میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے روجھان ٹو خانپور روڈ، جی او آر کالونی۔ڈیرہ اللہ یار مین سیوریج لائن، پری فیب اور کیٹل فارم پولیس اسٹیشن کی چار دیواری سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی امور، کام کے معیار اور پیش رفت کے حوالے سے متعلقہ افسران سے تفصیلی آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر ارسلا رند، ایگزیکٹو انجینئر عتیق الرحمن سب ڈویژنل آفیسر اعجاز بہرانی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیف انجینئر بشیر ناصر نے متعلقہ افیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام اسکیموں کو مقررہ معیار اور رفتار کے مطابق مکمل کیا جائے، پائیدار تعمیراتی عمل نہ صرف عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے بلکہ اس سے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی کارکردگی اور مورال بھی وابستہ ہے، انجینئر تعمیراتی امور کی کڑی نگرانی یقینی بنائیں اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں، عوامی مفاد کے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں