کوئٹہ ،گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتار

کوئٹہ (خ ن)زیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات،عوامی شکایات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی محمد امیر حمزہ کی زیر نگرانی اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ نے گوالمنڈی چوک، سرکی روڈ اور خدائے داد روڈ پر پرائس کنٹرول اور قیمتوں کی چیکنگ کے حوالے سے کارروائیاں کیں۔کارروائی کے دوران مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر گوشت فروخت کرنے اور گرانفروشی میں ملوث 10 قصابوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی، صارفین کے حقوق کے تحفظ اور گرانفروشی و ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے کاروائیاں جاری رہیں گی۔تمام قصائی دکاندار سرکاری نرخ نامے کے مطابق گوشت کی فروخت کو یقینی بنائیں وگرنہ خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں