پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وریندر لعل

نصیرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے آج بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے بچے کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلا کر ضلع نصیرآباد میں پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر ایاز حسین جمالی اور عالمی ادارہ صحت WHO کے نمائندہ ڈاکٹر عبدالسمیع نے بھی بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے والدین سول سوسائٹی علماءکرام اساتذہ، میڈیا اور معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے لازمی پلوائیںانہوں نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائیں گی پولیو ورکرز کی جانب سے بچوں کو قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ والدین کو پولیو سے بچاو¿ اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی جائے گیڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی نے بتایا کہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی مو¿ثر نگرانی کی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں پر آنے والی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیںڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر عبدالسمیع نے بھی پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کے تعاون کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں