کوکونٹ فارم پسنی میں نئے واٹر چیمبرز کی تعمیر مکمل

پسنی(خ ن)صوبائی حکومت کے زرعی شعبے کی ترقی، جدید آبپاشی نظام کے فروغ، پانی کے مو¿ثر استعمال اور زرعی پیداوار میں اضافے کے وڑن کے تحت کوکونٹ فارم پسنی میں نئے واٹر چیمبرز کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہےنئے واٹر چیمبرز کی تعمیر سے فارم میں پانی کی ذخیرہ کاری، ترسیل اور آبپاشی کے نظام کو مزید مو¿ثر، منظم اور پائیدار بنانے میں مدد ملے گی، جس سے ناریل کی کاشت سمیت دیگر زرعی سرگرمیوں کے فروغ اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے سازگار ماحول میسر آئے گا۔ یہ اقدام صوبائی حکومت کی اس پالیسی کا عملی اظہار ہے جس کے تحت پانی کے دستیاب وسائل کو بہتر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔کوکونٹ فارم پسنی میں آبپاشی کی بنیادی سہولیات میں بہتری کو زرعی ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے فارم انچارج و ایگریکلچر آفیسر ایکسٹینشن محمد وسیم نور ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن بلوچستان مسعود احمد بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن گوادر مقبول احمد بلوچ کی خصوصی کاوشوں، مو¿ثر رہنمائی اور تعاون کو سراہا گیا اس موقع پر محکمہ زراعت کے متعلقہ حکام کی عملی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جن کی بدولت کوکنٹ فارم میں پانی کے بہتر انتظام، آبپاشی کی سہولیات میں بہتری اور زرعی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں