سیوی(خ ن)کمشنر سیوی ڈویژن اسداللہ فیض کی زیرِ صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے پولیو کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی، ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ، ڈویژنل پولیو آفیسر ڈاکٹر اشرف، ڈی ایچ او سیوی ڈاکٹر قادر ہارون سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، جبکہ سیوی ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی ایچ اوز اور ڈی ایم پی پی ایچ آئی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پولیو مہم کی تیاریوں، مائیکرو پلاننگ، زیرو ڈوز بچوں کی نشاندہی، پوسٹ کمپین ویلڈیشن، ٹیموں کی تعیناتی اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر سیوی ڈویژن اسداللہ فیض نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کی مو¿ثر نگرانی اور سو فیصد نتائج کے حصول کے لیے مائیکرو سینسز کا عمل مکمل کیا جائے اور ایسے بچوں کی نشاندہی کی جائے جو اب تک زیرو ڈوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ کمپین ویلڈیشن کو مو¿ثر بنایا جائے تاکہ مہم کے نتائج کی درست جانچ اور رہ جانے والے بچوں کی بروقت نشاندہی ممکن ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈسٹرکٹ لیول پر پولیو مہم سے متعلق تمام تعیناتیاں ڈی او سی کے ذریعے کی جائیں گی، جبکہ تمام اضلاع میں جامع اور زمینی حقائق کے مطابق مائیکرو پلان تیار کرکے اسی کے مطابق عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، فیلڈ ٹیموں کی مو¿ثر نگرانی کی جائے اور مہم کے دوران سامنے آنے والے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ انہوں نے صحتِ عامہ کے مسائل کے حل کے لیے سیوریج کے نظام پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیوریج کے مسئلے کو حل کیے بغیر صحتِ عامہ سے متعلق دیگر مسائل پر قابو پانا مشکل ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سیوریج کی صورتحال کا جائزہ لے کر بہتری کے لیے مربوط اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے، بچوں تک رسائی یقینی بنانے اور پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ضلعی و ڈویژنل سطح پر مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
پولیو کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، اسداللہ فیض
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل