پٹرول 400 روپے فی لیٹر تک پہنچنا تاریخ کا بدترین ظلم ہے، ٹرانسپورٹرز

کوئٹہ(پ ر)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی، جنرل سیکرٹری میر اکبر لہڑی اور دیگر رہنماو¿ں نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 400 روپے تک پہنچنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام، ٹرانسپورٹرز، مزدوروں اور کاروباری طبقے کیلئے ناقابل برداشت بوجھ بن چکا ہے، پٹرول کی قیمت 400 روپے فی لیٹر تک پہنچنا تاریخ کا بدترین ظلم ہے، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے براہ راست اثرات اشیائے ضروریہ، سفری اخراجات اور ہر شعبہ زندگی پر پڑتے ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹرز کیلئے گاڑیوں کے اخراجات، اسپیئر پارٹس، ٹائرز، مرمت اور دیگر ضروریات پہلے ہی انتہائی مہنگی ہوچکی ہیں۔موجودہ صورتحال میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلانا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔رہنماو¿ں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال رہی ہے۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ٹرانسپورٹرز کیلئے موجودہ کرایوں پر سروس جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا، جس کے نتیجے میں مسافروں کو بھی مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اور مو¿ثر کمی کرے، ٹرانسپورٹرز کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے ایسا نظام وضع کیا جائے جس سے عوام اور ٹرانسپورٹرز کو مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں