قلات(خ ن)بلوچستان کی تاریخی شہر قلات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادرخان کے احکامات کی روشنی میں خواتین کے لیے خصوصی کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے ھلی۔ کچہری سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ خواتین کے مسائل کے حل، ان کی شکایات کے ازالے اور انہیں باعزت طریقے سے اپنی آواز متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے۔خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ، فلاح و بہبود اور مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہےانہوں نے کہا کہ خواتین بلاجھجک اپنی شکایات اور مسائل پیش کریں، ضلعی انتظامیہ ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی۔ خواتین کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر مو¿ثر اقدامات کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے سائلین کو مخاطب کرتے ہوئے یقین دہانی کراء کہ خواتین کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ خواتین کو اپنی شکایات کے اندراج اور ان کے ازالے کے لیے براہِ راست ضلعی انتظامیہ تک رسائی حاصل ہوکھلی کچہری میں خواتین نے بلاجھجک اپنی شکایات پیش کیں، جن میں دستکاری مرکز خیل کی ٹرینی طالبات کے گزشتہ دو سال سےوظائف کی بندش بیت المال کے تحت چلنے والے دستکاری مرکز کے لیے عمارت کی فراہمی، طالبات کو لیپ ٹاپ اور ہنرمند خواتین کو سلائی مشینوں کی فراہمی،، ستار نیچاری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے کوٹے میں اضافے، رحیم آباد کوئنگ میں پینے کے پانی کی فراہمی، قلات کِلی پندرانی کی واٹر سپلائی کے لیے انورٹر کی فراہمی، محلہ شیشہ ڈغار میں بارش کے سیلابی پانی سے پیدا ہونے والی مشکلات، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث طلبہ و طالبات کے مطالعے میں خلل سمیت دیگر اہم مسائل بیان کئے ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نے خواتین کے مسائل اور شکایات غور سے سنیں اور بعض مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری میں ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل) فرزانہ احمدزئی، گیاوان اینڈ کرافٹس بلوچستان کی سی ای او شازیہ اکبر زہری سمیت مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان اور قلات و خالق آباد سے تعلق رکھنے والی کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں، انجینئر عائشہ زہری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل