لورالائی(خ ن)ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی (DHC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے سرکاری مراکزِ صحت کی کارکردگی، طبی سہولیات کی فراہمی اور محکمہ صحت سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مقبول احمد، ایم ایس ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر فرحان کاکڑ، پاپولیشن آفیسر ڈاکٹر نسرین گل، ڈاکٹر محمد فہیم اوتمانخیل سمیت محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری، پابندی وقت، ضروری ادویات کی دستیابی، طبی مراکز کی کارکردگی اور عوام کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مسلسل غیر حاضر ملازمین کے معاملات بھی زیرِ بحث آئے اور ان کے خلاف مو¿ثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیاشرکاء نے ضلع میں بند یا غیر فعال بنیادی مراکزِ صحت (BHUs)، دیہی مراکزِ صحت (RHCs) اور بے نظیر ہسپتال کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ غیر حاضری کے معاملات میں قواعد و ضوابط کے مطابق مو¿ثر کارروائی کی جائے سرکاری مراکزِ صحت میں ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کے نظام کو مزید مو¿ثر بنایا جائےانہوں نے غیر فعال طبی مراکز کو فعال کرنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیںڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو بروقت، معیاری اور مو¿ثر طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ صحت کے مراکز کی باقاعدہ نگرانی، عملے کی حاضری اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے،محمد حسیب شجاع
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل