کوئٹہ۔۔۔۔۔۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر وہاں کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا اہم حصہ اور قومی وحدت و یکجہتی کی خوبصورت علامت ہے، جبکہ اس خطے کے عوام کی بہادری، قربانیاں اور عزم قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں۔اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یکم نومبر 1947ءگلگت بلتستان کی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار دن ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے آزادی کے حصول کے لیے لازوال جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کی تاریخ رقم کی، جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی منفرد ثقافت، روایات اور قدرتی حسن پاکستان کے قومی تشخص کا قیمتی سرمایہ ہیں، جبکہ ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی میں وہاں کے عوام کا کردار قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی حب الوطنی اور پاکستان سے گہری وابستگی قومی اتحاد کی مضبوط بنیاد ہے۔ ملک کی تمام اکائیوں کے درمیان محبت، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے رشتوں کو مزید مستحکم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ گلگت بلتستان ہمیشہ امن، ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن رہے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار مزید مو¿ثر انداز میں ادا کرتا رہے۔
گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری، قربانیاں اور عزم قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں، وزیراعلی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل