وزیراعظم سینئر لیگی رہنما سلطان محمود ہنجرا کی ملاقات

لاہور……وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما ملک سلطان محمود ہنجرا نے لاہور میں ملاقات کی ۔ ملک سلطان محمود ہنجرا نے ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی اقدامات کی تعریف کی ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، مسلم لیگ (ن)کے تنظیمی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں