ترقیاتی کاموں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ، فضل الرحمن کبدانی

دکی(خ ن)ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال د±کی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) پروگرام کے تحت آپریشن تھیٹر میں جاری تعمیراتی کام، مشینری کی فراہمی اور تنصیب کے عمل کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو آپریشن تھیٹر کی بحالی، جاری تعمیراتی کام اور فراہم کی جانے والی طبی مشینری کی تنصیب سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ آپریشن تھیٹر کی بحالی کے لیے باقی ماندہ تعمیراتی کام اور مشینری کی تنصیب کا عمل ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ اسے جلد فعال کرکے مریضوں کو ضروری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکےڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے واضح کیا کہ ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو تعمیراتی کام کی باقاعدگی سے نگرانی اور کام کے معیار کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات، ہسپتال کے انتظامی معاملات اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے متعلقہ حکام سے معلومات حاصل کیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے BSDI فیز III کے تحت منظور شدہ پارکنگ شیڈ کے لیے مختص مختلف مقامات کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو موقع کی صورتحال اورضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب جگہ کے انتخاب اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ BSDI کے تحت جاری منصوبوں کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی اور سرکاری اداروں میں خدمات کے معیار کو مزید مو¿ثر بنانا ہے، اس لیے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفاف انداز میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں