ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،محمد حسیب شجاع

لورالائی(خ ن)ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت جاری ترقیاتی اسکیمات اور آئندہ منصوبوں کے ٹینڈرنگ کے عمل پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز کا اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ضلع لورالائی میں بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری مختلف ترقیاتی اسکیمات کی عملی پیش رفت، کام کی رفتار، تعمیراتی معیار اور ٹینڈرنگ کے مراحل کا منصوبہ وار تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز نے جاری منصوبوں اور آئندہ اسکیمات کے ٹینڈرز سے متعلق موجودہ صورتحال سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیاڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور تمام اسکیمات کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے مو¿ثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تعمیراتی کام میں مقررہ معیار اور تکنیکی تقاضوں کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائےانہوں نے ٹینڈرنگ کے عمل کے حوالے سے بھی ہدایت کی کہ تمام مراحل مقررہ قواعد و ضوابط اور شفاف طریقہ کار کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز میں غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکےڈپٹی کمشنر نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ترقیاتی اسکیمات میں ناقص کارکردگی، غیر ضروری تاخیر اور سست روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو اپنی ذمہ داریاں بروقت اور مو¿ثر انداز میں ادا کرنے کی ہدایت کی انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں یا ٹینڈرنگ کے عمل میں غفلت، بلاجواز تاخیر یا سست روی کے ذمہ دار افسران و اہلکاروں کا تعین کیا جائے گا اور ان کے خلاف قواعد وضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری منصوبے عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی بہتری سے براہِ راست منسلک ہیں، اس لیے ان کی بروقت تکمیل، شفاف عملدرآمد اور معیار کی یقینی نگرانی متعلقہ محکموں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں