گوادر، سر بندن جیوانی، گنز ،پیشکان پسنی اور اورماڑہ میں ویکسینیشن کا عمل جاری

گوادر (خ ن)قومی انسدادِ پولیو مہم گوادر، سر بندن جیوانی، گنز ،پیشکان پسنی اور اورماڑہ میں گھر گھر ویکسینیشن کا عمل جاری قومی انسداد پولیو مہم کے تحت ضلع گوادر کے مختلف علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیموں کی جانب سے پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر مقررہ اہداف کے مطابق بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنا رہی ہیں۔ضلعی آفیسر صحت گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر نے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم کی فیلڈ مانیٹرنگ اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، جبکہ ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر جہانزیب خان نے کلانچی پاڑہ میں مہم کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے ویکسینیشن سرگرمیوں کا جائزہ لیا اس طرح تحصیلدار جیوانی محمد اعظم خان نے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور بچوں کی ویکسینیشن کا جائزہ لیا۔ پسنی اور اورماڑہ میں بھی محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلا رہی ہیں۔مانیٹرنگ کے دوران ٹیموں کی حاضری، گھر گھر رسائی، بچوں کی ویکسینیشن اور رہ جانے والے بچوں کی نشاندہی سمیت مہم کے مقررہ اہداف کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں