گوادر(خ ن) ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیرِ صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی، گورننس اور عوامی ریلیف سے متعلق اقدامات کا جامع جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام سب ڈویڑنز میں صحت، تعلیم، پرائس کنٹرول، تجاوزات کے خاتمے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد سمیت اہم شعبوں میں جاری اقدامات اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اجلاس تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز اور نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے علاقوں میں اب تک کی کارکردگی اور پیش رفت پر انہیں آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مفاد کو اولین ترجیح دیتے ہوئے بنیادی سہولیات کی فراہمی، سرکاری اداروں کی نگرانی، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد اور تجاوزات کے خلاف مو¿ثر کارروائی یقینی بنائی جائے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ متعلقہ انڈیکیٹرز پر مو¿ثر عملدرآمد، فیلڈ مانیٹرنگ اور شفاف رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے، جبکہ تمام سب ڈویڑنز کی کارکردگی پر مبنی اسسمنٹ رپورٹ مرتب کرکے پیش کیا جائے تاکہ پورٹ جلد از جلد اعلیٰ حکام کو پیش کیا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قانون کی حکمرانی، شفاف انتظامی نظام اور عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ترجیحات ہیں۔
سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد اور تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی یقینی بنائی جائے ،نقیب اللہ کاکڑ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل