کلسٹر بجٹ کے استعمال میں شفافیت اور جوابدہی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،خسرو دلاوری

گوادر/پسنی(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق تعلیمی اداروں میں دستیاب وسائل کے مو¿ثر، شفاف اور بروقت استعمال کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری کی زیرِ صدارت مختلف سرکاری اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز و ہیڈ مسٹریسز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کلسٹر بجٹ کے استعمال اور اس کے ذریعے اسکولوں کی ضروریات پوری کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خسرو دلاوری نے ہدایت کی کہ کلسٹر بجٹ کو مکمل شفافیت، قواعد و ضوابط اور اسکولوں کی حقیقی ضروریات کے مطابق استعمال کیا جائے تاکہ دستیاب وسائل سے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ کلسٹر بجٹ کے استعمال میں شفافیت اور جوابدہی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور فنڈز کے استعمال کا باقاعدہ ریکارڈ برقرار رکھا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر پسنی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی اور کلسٹر بجٹ کے مو¿ثر استعمال کی زمینی صورتحال جانچنے کے لیے مختلف اسکولوں اور کلسٹر فیڈنگ اسکولوں کے دورے کیے جائیں گے، جہاں سہولیات اور ترقیاتی ضروریات کا موقع پر جائزہ لیتے ہوئے فزیکل ویریفکیشن بھی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں