کوئٹہ(خ ن)یومِ دفاع و شہداءکے موقع پر کوئٹہ میں پروقار مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگارِ شہداءپر سلامی پیش کی، جبکہ گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، کور کمانڈر بلوچستان اور دیگر سول و عسکری حکام نے یادگارِ شہداءپر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہداءکی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کیا گیا۔ تقریب میں قومی عزم، حب الوطنی اور شہداءسے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کی گئی کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور شہداءکی عظیم جدوجہد و قربانیوں کو نئی نسل تک منتقل کیا جائے گا۔
یومِ دفاع و شہداءکے موقع پر کوئٹہ میں پروقار مرکزی تقریب کا انعقاد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل