اسلا م آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر اپنے پیغام میں 6 ستمبر 1965 کے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلح افواج نے 6 ستمبر 1965 کو غیر معمولی جرات اور قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن کا دفاع کیا، شہدا اور غازیوں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر اور مشعلِ راہ ہیں۔نائب وزیراعظم نے شہدا کے اہلِ خانہ کی بے مثال قربانیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص میں بھی مسلح افواج نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل ضروری ہے۔انہوں نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفاد کے دفاع کے عزم کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر چیلنج کا اعتماد، وقار اور عزم کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔
جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کےلئے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل ضروری ہے،اسحا ق ڈار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل