پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو حراست میں لے لیا گیا

لاہور :سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو لاہور کے علاقے آر اے بازار کے قریب سے حراست میں لیا گیا، وہ ملتان جارہے تھے جہاں چیکنگ کے دوران پولیس نے دستاویزات طلب کیں تو وہ وہاں سے روانہ ہوکرواپس لاہور آگئے،جہاں انہیں دوست کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو نومئی کے جی او آرگیٹ حملہ کیس میں مطلوب قراردیا گیا تھا، انسدادِ دہشت گردی عدالت حماد اظہرکو اشتہاری قرار دے چکی ہے جبکہ عدالت کی جانب سے ان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے،رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے لاہور اور پشاور ہائی کورٹس سے حفاظتی ضمانت کے لیے بھی رجوع کررکھاہے، مقدمات کے اندراج کے بعد حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ پی ٹی آئی نے انہیں پنجاب کے صدر کی ذمہ داری سونپ رکھی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں