کوہلو: نیشنل پریس کلب کی نئی کابینہ تشکیل

کوہلو (نامہ نگار) نیشنل پریس کلب کوہلو کی نئی کابینہ برائے سال 2026-2027 باقاعدہ طور پر تشکیل دے دی گئی ہے۔ نئی کابینہ میں عبدالرحیم مری کو صدر، موسیٰ جان شیرانی کو نائب صدر جبکہ نذر بلوچ قلندرانی کو جنرل سیکرٹری و فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔ اسی طرح اخلاق مری اور راشد بلوچ کو ایگزیکٹو ممبران کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں،، نئی کابینہ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل نیشنل پریس کلب کوہلو کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ سردار وسیم ایاز مری کی نگرانی میں منعقد ہوا، جس میں صحافی برادری نے شرکت کرتے ہوئے نئی کابینہ کا انتخاب کیا،، اس موقع پر مقامی صحافیوں اور معززین نے نئی کابینہ کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت کوہلو میں صحافت کے فروغ، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور عوامی مسائل کو مو¿ثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی،، شرکائ نے کہا کہ نیشنل پریس کلب کوہلو نے ہمیشہ علاقے کے بنیادی مسائل، عوامی مشکلات اور محروم طبقات کی آواز کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ امید ہے کہ نئی کابینہ بھی اس مثبت روایت کو برقرار رکھتے ہوئے صحافت کو مزید مضبوط اور مو¿ثر بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرے گی،، نئی کابینہ کے اراکین نے اپنے عہدوں کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحافی برادری کے حقوق اور وقار کے تحفظ، آزاد و ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ اور کوہلو کے عوام خصوصاً غریب و محروم طبقات کی آواز کو ضلعی سطح سے قومی سطح تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں