اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت کا گاوں ہڈ کا دورہ

اورماڑہ(خ ن) اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے گاو¿ں ہڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بنیادی مرکز صحت اور گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول ہڈ کا معائنہ کیا جہاں پر انہوں نے دونوں اداروں میں عملے کی حاضری، دستیاب بنیادی سہولیات، طبی خدمات کی فراہمی، تدریسی سرگرمیوں اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کی حاضری اور اداروں کی فعالیت کا جائزہ لیتے ہوئے عوام کو معیاری طبی سہولیات اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں صحت اور تعلیم کے سرکاری اداروں کی باقاعدہ نگرانی، خدمات کی بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں