بارکھان/رکھنی(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن ”خوشحال بلوچستان“ اور حکومتِ بلوچستان کی عوام دوست پالیسیوں کے تحت ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ نے رکھنی ماڈل بازار کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رکھنی، پروجیکٹ ڈائریکٹر رازق مندوخیل، ایکسین محکمہ مواصلات و تعمیرات محمد فضل، تحصیلدار، پٹواری اور محکمہ مال کے دیگر اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر رازق مندوخیل نے ڈپٹی کمشنر کو ماڈل بازار اور سڑک کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے جاری کاموں، منصوبے کی پیش رفت، درپیش مشکلات اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سعید الرحمٰن کاکڑ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ کیے بغیر منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل بازار کو جلد از جلد فعال بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ عوام کو خرید و فروخت کے لیے بہتر ماحول، صفائی ستھرائی اور منظم تجارتی سہولیات میسر آسکیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ریلیف دینے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، جبکہ عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ کا رکھنی ماڈل بازار کا دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل