زیارت مچھی اور گردونواح کے علاقوں میں مفت ویٹرنری موبائل میڈیکل کیمپ کا انعقاد

گوادر(خ ن) رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ اور ضلعی انتظامیہ کی خصوصی تعاون سے محکمہ امورِ حیوانات گوادر کی جانب سے ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر صابر علی کی نگرانی میں زیارت مچھی اور گردونواح کے علاقوں میں مفت ویٹرنری موبائل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران سینکڑوں مویشیوں کا مفت طبی معائنہ، علاج اور مختلف وبائی امراض سے بچاو¿ کے لیے حفاظتی ویکسینیشن کی گئی کیمپ میں مالداروں کو مفت ویٹرنری ادویات فراہم کرنے کے علاوہ جانوروں کی بہتر نگہداشت، متوازن خوراک، بروقت علاج اور متعدی بیماریوں سے بچاو¿ کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی اس موقع پر محکمہ امورِ حیوانات کے عملے نے مالداروں کو جانوروں کی صحت، پیداوار میں اضافے اور مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا ان کہنا تھا کہ اس
اقدام کا بنیادی مقصد دور افتادہ علاقوں کے مالداروں کو ان کی دہلیز پر مفت ویٹرنری سہولیات فراہم کرنا، مویشیوں کی صحت کا تحفظ، بیماریوں کی بروقت تشخیص و تدارک اور مالدار طبقے کے معاشی اثاثوں کو محفوظ بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں