جعفرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا ہے کہ خریف سیزن کی گردآوری کا عمل نہایت اہمیت کا حامل ہے، اس لیے متعلقہ افسران اس عمل کو شفاف، مو¿ثر اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کریں اور سرکاری واجبات کی وصولی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خریف سیزن کی گردآوری کے سلسلے میں ضلع جعفرآباد کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر تحصیلدار سلطان احمد کھوسہ، بابو رفیق احمد ابڑو سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف علاقوں میں کھیتوں کا معائنہ کیا اور تیار ہونے والی خریف سیزن کی فصلات کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے انہیں ضلع بھر میں کاشت کی جانے والی فصلات، ان کی موجودہ صورتحال، پیداوار اور گردآوری کے عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ مختلف علاقوں میں فصلات کی تیاری کے حوالے سے سروے اور ریکارڈ مرتب کرنے کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے ہدایت کی کہ گردآوری کے عمل میں تمام ضروری امور کو مدنظر رکھا جائے اور فصلات سے متعلق درست معلومات اور اعداد و شمار سرکاری ریکارڈ کا حصہ بنائے جائیں تاکہ مستقبل میں زرعی منصوبہ بندی اور انتظامی امور کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محصولات اور واجبات کی وصولی ضلعی انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے، اس لیے متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور دیانت داری کے ساتھ انجام دیں اور واجبات کی وصولی کے لیے مو¿ثر اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ گردآوری کے دوران کسی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا غیر ضروری تاخیر کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور تمام متعلقہ امور کی باقاعدگی سے نگرانی کرتے ہوئے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔
خریف سیزن کی گردآوری کا عمل نہایت اہمیت کا حامل ہے،خالد خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل