نصیرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جعفرآباد حضور بخش بگٹی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور محکمہ صحت و دیگر محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر امن و امان کی مجموعی صورتحال، سکیورٹی پلان اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ چہلم کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، حساس مقامات پر مو¿ثر نگرانی، داخلی و خارجی راستوں کی کڑی چیکنگ، ٹریفک کی بہتر روانی اور تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مو¿ثر رابطہ برقرار رکھا جائے تاکہ عزاداران کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل