منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں، الیاس کبزئی

سیوی(خ ن)ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ اینڈ انیشیٹو (BSDI) فیز تھری کے تحت محکمہ اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر کرنل عبدالمنان اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سرکٹ ہاو¿س کی بحالی (Rehabilitation of Circuit House) کے منصوبے کا جائزہ لیا، جس کی تخمینہ لاگت 5.7 ملین روپے ہے۔ اسی طرح میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں 35 ملین روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ویٹنگ ہال جبکہ 10 ملین روپے کی لاگت سے کار شیڈ، پارکنگ ایریا اور ٹف ٹائلز کی تنصیب کے منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہیں منصوبوں پر جاری تعمیراتی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ تمام منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، کام کی باقاعدہ نگرانی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ عوام اور طلباءان ترقیاتی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں