ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا، اکرم حریفال

دکی(خ ن)ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال نے بی ایس ڈی آئی (BSDI) پروگرام کے تحت ضلع دکی میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور موقع پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت، معیار اور رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف منصوبوں کے تعمیراتی مراحل کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور کنٹریکٹرز سے منصوبوں کی موجودہ صورتحال، پیش رفت اور تکمیل کی متوقع مدت کے بارے میں بریفنگ لی۔ انہوں نے تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل، ورک مین شپ اور منصوبوں کی منظوری شدہ ڈیزائن و تخمینے کے مطابق عملدرآمد کا بھی جائزہ لیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال نے متعلقہ حکام اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار، منظور شدہ ڈیزائن اور تکنیکی ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا جبکہ کام کی رفتار کو بھی مزید تیز کیا جائے تاکہ عوامی نوعیت کے منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد شہریوں تک پہنچ سکیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے ترقیاتی فنڈز عوامی فلاح و بہبود کے لیے مختص ہیں، اس لیے ان کا شفاف اور مو¿ثر استعمال یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور تعمیراتی کام میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائےاسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی نگرانی کا عمل مسلسل جاری رہے گا اور انتظامیہ کی جانب سے مختلف منصوبوں کے اچانک معائنے بھی کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری کام، غیر ضروری تاخیر یا منظور شدہ منصوبہ بندی سے انحراف کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے ضلع دکی میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، شہری سہولیات میں اضافے اور عوامی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ان کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں