زیارت(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر الہجرہ ریزیڈنشل اسکول اینڈ کالج زیارت کو طلبہ کی سہولت کے لیے نئی بس فراہم کر دی گئی ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر حکومت بلوچستان کی جانب سے طلبہ کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے الہجرہ ریزیڈنشل اسکول اینڈ کالج، جناح کیمپس زیارت کو ایک نئی بس فراہم کر دی گئی۔ اس سلسلے میں آج ادارے کے پرنسپل پروفیسر شبیر احمد بڑیچ کو بس کی چابیاں حوالے کی گئیں۔اس موقع پر سیکریٹری ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محمد ہاشم غلزئی ایڈیشنل سیکرٹری عبدالمالک اچکزئی، ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر حسین بلوچ، ڈائریکٹر کالجز سردار صادق کبزئی، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بھی موجود تھے۔بس کی فراہمی سے ادارے کے طلبہ کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی، جس سے نہ صرف طلبہ کو درپیش سفری مشکلات میں کمی آئے گی بلکہ تعلیمی سرگرمیوں کو مزید مو¿ثر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ادارے کی انتظامیہ نے اس قابلِ قدر اقدام پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، سیکریٹری ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور محکمہ کالجز حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے تعلیمی اداروں کو سہولیات کی فراہمی کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
الہجرہ ریزیڈنشل اسکول اینڈ کالج زیارت کو طلبہ کی سہولت کے لیے نئی بس فراہم کر دی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل