والدین اور عوام انسدادِ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، حبیب بنگلزئی

چمن(خ ن) ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی اور ایم ایس نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن نے آج ایک بچے کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلا کر ضلع چمن میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت اور انسدادِ پولیو پروگرام کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن نے پولیو افسران اور محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے کا ہدف ہر صورت یقینی بنایا جائے اور مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام متعلقہ افسران اور پولیو ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی، محنت اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں۔ڈپٹی کمشنر نے والدین، سرپرستوں، علمائ کرام، اساتذہ اور معاشرے کے باشعور افراد سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک اور عمر بھر کی معذوری کا سبب بننے والا مرض ہے، جس سے بچاو¿ اور اس کے خاتمے کا مو¿ثر ذریعہ صرف پولیو ویکسین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین اور عوام انسدادِ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاو¿ کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہ جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کے دوران سکیورٹی پر مامور پولیس افسران اور اہلکاروں کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے، سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور تمام متعلقہ اہلکار اپنی ڈیوٹیاں انتہائی ذمہ داری اور مستعدی کے ساتھ انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں