لورالائی(خ ن) ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کی عارضی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ انٹرویوز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی علی نواز جمالی کی زیرِ صدارت منعقد ہوئے، جن میں مختلف آسامیوں کے لیے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، تجربے اور متعلقہ شعبے میں اہلیت کا جائزہ لیا گیاانٹرویو کمیٹی کے دیگر اراکین میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لورالائی ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فہیم خان شامل تھے، جبکہ سپرنٹنڈنٹ حاجی عصمت اللہ اور بابو داو¿د خان حمزہ زئی نے انٹرویوز کے انتظامی امور اور امیدواروں کی معاونت میں اپنا کردار ادا کیا اس موقع پر ڈیٹا انٹری آپریٹر، ڈینٹل ٹیکنیشن سمیت دیگر عارضی خالی آسامیوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے۔ امیدواروں کی اسناد، متعلقہ شعبے میں تجربے اور پیشہ ورانہ قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق انٹرویوز کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی نواز جمالی نے کہا کہ عارضی خالی آسامیوں پر بھرتی کے عمل میں میرٹ، شفافیت اور اہلیت کو بنیادی ترجیح دی جائے گی تاکہ ٹیچنگ ہسپتال میں دستیاب انسانی وسائل کو مزید مو¿ثر بنایا جا سکے اور مریضوں کو بہتر طبی و معاون خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فہیم خان نے کہا کہ ہسپتال میں طبی اور معاون عملے کی دستیابی سے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور مریضوں کو بروقت اور معیاری سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی انتظامیہ کے مطابق انٹرویوز کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا، جس دوران مزید خالی آسامیوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کیے جائیں گے۔ متعلقہ کمیٹی تمام امیدواروں کا جائزہ مقررہ معیار اور میرٹ کے مطابق لے گی، جبکہ بھرتی کے عمل کو شفاف اور منظم انداز میں مکمل کیا جائے گاضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیچنگ ہسپتال لورالائی میں طبی سہولیات اور انتظامی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے دستیاب وسائل کو مو¿ثر انداز میں بروئے کار لایا جائے گا تاکہ لورالائی سمیت ڈویژن کے مختلف علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات میسر آسکیں۔
بھرتی کے عمل میں میرٹ، شفافیت اور اہلیت کو بنیادی ترجیح دی جائے گی، علی نواز جمالی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل