انتخابی اصلاحات کمیٹی میں آ جائیں، سربراہی بھی دینے کو تیار ہیں، پیپلز پارٹی کی پی ٹی آئی کو پیشکش

اسلام آباد:انتخابی اصلاحات کمیٹی میں تحریک انصاف کی شمولیت کے لیے پیپلز پارٹی کے رابطے جاری ہیں، پیپلز پارٹی کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کو دینے پر بھی آمادہ ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کو پیشکش کی ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں آ جائیں، سربراہی بھی دینے کو تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کو شامل کرنے اور اپوزیشن کو مناسب نمائندگی دینے کی تجویز ہے۔ کمیٹی میں نمائندگی پارلیمان میں عددی تناسب کے بجائے باہمی اتفاق سے دینے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔۔اپوزیشن کی نمائندگی سے متعلق تجویز پیپلز پارٹی وفاقی حکومت تک پہنچائے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو کمیٹی میں شمولیت پر حتمی جواب دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔بلاول بھٹو زرداری انتخابی اصلاحات کا عمل حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ مشاورت سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں