ربیع کینال میں پانی کی منصفانہ اور بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے،مدثر ظفر کھوسہ

نصیرآباد(خ ن)صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمن بلوچ کے احکامات کی روشنی میں سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن نصیرآباد سرکل مدثر ظفر کھوسہ نے ربیع کینال کا دورہ کرکے زرعی پانی کی فراہمی اور نہری نظام کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف مقامات پر پانی کی ترسیل، نہر میں پانی کی دستیابی کے حوالے سے معائنہ کیا جبکہ سب ڈویڑنل آفیسر محمد سلیم بہرانی سے نہری پانی کی موجودہ صورتحال، ترسیلی نظام اور کسانوں کو درپیش مسائل کے متعلق تفصیلی آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر داروغہ لونگ خان اور کے بی بہرانی بھی موجود تھے سپرنٹنڈنگ انجینیئر مدثر ظفر کھوسہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ربیع کینال میں پانی کی منصفانہ اور بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے اور نہری نظام میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو فوری دور کیا جائے تاکہ کاشتکاروں کو اپنی فصلوں کے لیے مطلوبہ پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے فروغ اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے نہری پانی کی بہتر تقسیم انتہائی ضروری ہے، محکمہ آبپاشی دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے زرعی پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، افسران فیلڈ میں موجود رہ کر نہری نظام کی مسلسل نگرانی کریں اور پانی کی ترسیل سے متعلق مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں تاکہ ربیع کی فصلوں کو بروقت پانی فراہم کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں