گنداخہ (رپورٹ نورحسن جمالی) کوئٹہ کے سینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ پریس کلب کے صدر سلیم گوپانگ اور جنرل سیکرٹری نورحسن جمالی کی قیادت میں صحافیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے نصیر احمد کاکڑ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو حق و سچ کی آواز بلند کرنے پر نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔صحافیوں کا کہنا تھا کہ صحافی برادری اپنے ساتھی صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں۔ مظاہرین نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
سینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل