مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا PPHI کے ضلعی دفتر گوادر کا دورہ

گوادر(خ ن)کن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشی ایٹو PPHI کے ضلعی دفتر گوادر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ضلعی منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر منیر احمد بلوچ سے ملاقات کی اور ضلع گوادر میں غیر فعال ہسپتالوں کی بحالی، ڈاکٹرز و طبی عملے کی تعیناتی اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے لوگوں کوان کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے غیر حاضر ڈاکٹرز اور طبی عملے کے خلاف بلاامتیاز محکمانہ کارروائی اور ہسپتالوں میں عملے کی حاضری یقینی بنانے پر بھی زور دیا اس موقع پر ضلعی منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر منیر احمد بلوچ نے یقین دہانی کرائی کہ ہسپتالوں کی بحالی، ڈاکٹرز کی تعیناتی اور ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں گے۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ اور پیروی جاری رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں