ڈپٹی کمشنر خضدارکا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خضدار کا اچانک دورہ

خضدار (خ ن) صوبائی حکومت کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق سا سولی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خضدار کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے گرلز کالج کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ، طلبہ و اساتذہ کی حاضری چیک کرنے سمیت تدریسی عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر پرنسپل صاحبہ نے گرلز ڈگری کالج خضدار کے انتظامی امور، تعلیمی سرگرمیوں اور تدریسی عمل سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق سا سولی نے مختلف کلاس رومز کا دورہ کرتے ہوئے طالبات سے تعلیمی سوالات کیے اور ان کی تعلیمی استعداد کا جائزہ لیا۔ درست جوابات دینے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم، باقاعدہ حاضری اور سازگار تعلیمی ماحول صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے گرلز ڈگری کالج کے انتظامیہ اور تدریسی عملے پر زور دیا کہ طالبات کی بہتر تعلیم و تربیت، حاضری میں بہتری اور تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید مو¿ثر انداز میں انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں