خضدار(نامہ نگار) دعا فاو¿نڈیشن کے سربراہ احمد حسنی کا آرگنائزیشن فور سوشل ڈویلپمنٹ حب بلوچستان سینٹر کا دورہ، سماجی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش دعا فاو¿نڈیشن کے سربراہ احمد حسنی نے آرگنائزیشن فار سوشل ڈویلپمنٹ بلوچستان کے ویمن اسکلز ہب سینٹر کا دورہ کیا، جہاں آرگنائزیشن فار سوشل ڈویلپمنٹ حب بلوچستان کی چیئرپرسن گودی یاسمین زہری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور سینٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کرواتے ہوئے ادارے کی سرگرمیوں اور کارکردگی سے آگاہ کیااس موقع پر گودی یاسمین زہری نے دعا فاو¿نڈیشن کے سربراہ احمد حسنی کی سماجی، فلاحی اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شیلڈ پیش کی اور ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیاگودی یاسمین زہری نے کہا کہ احمد حسنی دعا فاو¿نڈیشن کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مساجد تک قرآن پاک، نورانی قائدے اور آیاتِ کریمہ پہنچانے کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی یہ کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، جن کے ذریعے دور دراز علاقوں میں غریب بچوں اور بچیوں کو دینی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آتے ہیںانہوں نے کہا کہ مساجد کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ معذور افراد کے لیے وہیل چیئرز کا انتظام کرنا بھی انسانیت کی بہترین خدمت ہے۔ اسی طرح دعا فاو¿نڈیشن کی جانب سے مختلف مواقع پر شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے افطاری کا اہتمام کرنا بھی قابلِ قدر اقدام ہے گودی یاسمین زہری نے کہا کہ احمد حسنی کی یہ خدمات دین اور انسانیت دونوں کے لیے اہم ہیں۔ ایسے فلاحی کام معاشرے میں ہمدردی، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دیتے ہیںاس موقع پر دعاء فاو¿نڈیشن کی جانب سے خصوصی اعزازاس موقع پر احمد ایم حسنی نے دعاءفاو¿نڈیشن® خضدار کی جانب سے گودی یاسمین زہری کو ان کی فلاحی و سماجی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ (Appreciation Certificate) بھی پیش کیا۔ یہ سرٹیفکیٹ ان کی انسان دوستی، خدمتِ خلق اور معاشرے کے لیے مثبت کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی علامت ہےدورے کے موقع پر ٹیم ممبران فوزیہ زہری، اسمائ ساسولی اور ہیڈ آف بیوٹیشن میڈم شمیم بھی موجود تھیں۔
احمد حسنی کا آرگنائزیشن فور سوشل ڈویلپمنٹ حب بلوچستان سینٹر کا دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل