مکہ مکرمہ میں ایک ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا گیا ‘اتحادی افواج

ریاض:اتحادی افواج نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے مکہ مکرمہ میں ایک ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایکس پر جاری بیان میں ڈرون کو روکنے اور تباہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم انھوں نے ڈرون کی سمت، اسے بھیجنے والے یا اس کے ممکنہ ہدف کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔انادولو نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور حوثی جنگجوں کے درمیان حالیہ ہفتوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ سعودی قیادت میں قائم اتحادی افواج نے 30 اکتوبر کو بھی دعوی کیا تھا کہ مکہ مکرمہ کے علاقے میں تباہ کیا گیا ڈرون حوثی جنگجوں نے بھیجا تھا۔رپورٹ کے مطابق حوثی فوجی ترجمان یحیی سریع نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی فورسز نے اس روز سعودی سرزمین پر کوئی حملہ نہیں کیا۔یمن میں 2015 سے جاری تنازع کے دوران سعودی عرب اور حوثی جنگجوں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور سعودی عرب اس سے قبل بھی اپنے مختلف علاقوں میں میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کے دعوے کر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں