حوثیوں کا یمن میں صدارتی محل پر میزائل حملہ،4 افراد جاں بحق

صنعا:یمن کے جنوبی شہر عدن میں صدارتی محل پر حوثیوں کے میزائل حملے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ جائے وقوعہ سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے کی تصدیق یمنی حکومت کے 3 فوجی ذرائع اور مقامی پولیس اہلکاروں نے کرتے ہوئے بتایا کہ صدارتی محل کو پانچ میزائل لگے۔سیکیورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حوثیوں کے میزائلوں نے العاشق صدارتی محل کو نشانہ بنایا جہاں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کا صدر دفتر بھی قائم ہے۔عدن کے رہائشیوں نے دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی جبکہ ایک صحافی نے محل کے مقام سے دھواں اٹھتے بھی دیکھا۔حوثیوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل دعوی کیا تھا کہ گروپ نے العاشق محل میں قائم فوجی آپریشنز کے مرکز کو نشانہ بنایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں