گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے ،، شہبازشریف

اسلام آباد۔۔۔۔۔وزیر اعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے، وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے، 100 میگا واٹ شمسی توانائی پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور ان کی بروقت تکمیل کے لیے درکار فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ جمعہ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میںوزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد علی نے خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں گلگت بلتستان کے عوام کو جو یکم نومبر کو ڈوگرہ راج سے آزادی اور اس کے بعد پاکستان سے الحاق کا تاریخی دن منا رہے ہیں، خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس دن کے حوالے سے یکم نومبر کو وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان متوقع ہےاجلاس میں وزیراعظم کی ہدایت پر جولائی 2026 میں قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں گلگت بلتستان میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، عمل درآمد میں حائل رکاوٹوں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں گلگت بلتستان میں جاری پن بجلی کے منصوبوں، بنیادی ڈھانچے اور شمسی توانائی کے منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے، وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے، 100 میگا واٹ شمسی توانائی پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت کی ہے ۔گلگت بلتستان میں نلتر پاور پراجیکٹ کی تکمیل، انسدادِ دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تنصیب کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور ان کی بروقت تکمیل کے لیے درکار فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے اور متعلقہ اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطہ کاری کے ذریعے منصوبوں پر عمل درآمد کو تیز کیا جائے۔وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے معیارِ زندگی میں بہتری وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص توانائی کے منصوبوں، کی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔اجلاس میں وفاقی وزراءاحسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، علیم خان، مصدق ملک، عطا اللہ تارڑ، شزا فاطمہ، سردار اویس لغاری، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ اور محمد علی سمیت متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں