کوئٹہ(خ ن)وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان حقیقی تبدیلی کی جانب پیشرفت کر رہا ہے، جہاں عوام کو معیاری صحت و تعلیم کی سہولیات کے ساتھ باعزت روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ظہور بلیدی نے کہا کہ معیاری صحت اور تعلیم تک عوام کی رسائی اور باوقار روزگار کے مواقع پائیدار ترقی اور خوشحال بلوچستان کی بنیاد ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی جانب سے میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال بائیکر میں 100 بڑی سرجریز مکمل ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اس پیشرفت کو بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے تناظر میں اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی سے عوام کو علاج کے لئے طویل سفر کی مشکلات سے نجات ملنے میں مدد مل سکتی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صحت، تعلیم اور باعزت روزگار تک رسائی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔
بلوچستان حقیقی تبدیلی کی جانب بڑھنے لگاہے‘ ظہور بلیدی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل