کوئٹہ‘صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کوہاٹ کے پرانا پولیس لائن مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔میرظہور بلیدی نے کہا کہ مسجد جیسی مقدس جگہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ معصوم شہریوں اور امن کے محافظوں پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں۔صوبائی وزیر نے شہید پولیس اہلکار کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے قومی اتحاد اور اجتماعی جدوجہد کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔میر ظہور بلیدی نے شہید پولیس اہلکار کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی مکمل صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
کوہاٹ دھماکہ کی مذمت،قیام امن کیلئے اجتماعی جدوجہد کومزید مضبوط کرناہوگا‘ ظہوربلیدی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل