کوئٹہ:جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع اور صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ نے کوہاٹ پولیس لائن کی مسجد میں نماز کے بعد ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔مشترکہ بیان میں انہوں نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ مولانا عبد الواسع نے کہا کہ حکومت کی غفلت اور ناقص حکمت عملی پر تشویش ہے، حکمران محفوظ قلعوں میں بیٹھ کر عیاشی میں مصروف ہیں جبکہ ملک ایک بار پھر کشت و خون کی لپیٹ میں ہے۔آغا محمود شاہ نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل پاکستان کے استحکام کے لیے تشویشناک ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس حکمت عملی اختیار کی جائے۔ رہنماو¿ں نے شہداءکے درجات کی بلندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دعا بھی کی۔
حکومت کی غفلت اور ناقص حکمت عملی پر تشویش ہے‘مولانا عبدالواسع
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل