کوئٹہ(خ ن)شہید عبدالخالق کے علاقے خلجی کالونی علی زئی اسٹریٹ میں فائرنگ کے واقع میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل محمد عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ملک لطیف کاکڑ، ایڈیشنل آئی جی کمانڈنٹ بی سی اشفاق احمد، ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت سمیت پولیس کے دیگر اعلیٰ حکام، اہلکاروں اور شہید کے اہلخانہ و لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے شہید کانسٹیبل محمد عباس کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی۔
شہیدپولیس کانسٹیبل محمد عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل