وندر …..جام آف لسبیلہ کے رہنماں کی وندر کے تاریخی کرکٹ گرانڈ آمد پر کھلاڑیوں اور شائقین نے شاندار استقبال کیا، گلاب کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور مہمانوں کو ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی اور کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔جام گروپ کے سینئر رہنما اور معروف قبائلی شخصیت سردار کامران گونگا نے بطور مہمان خصوصی کرکٹ گرانڈ میں ٹورنامنٹ کمیٹی اور کھلاڑیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں اور کھیلوں کا فروغ نوجوان نسل کے لیے مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرتا ہے۔مقررین نے کہا کہ وندر کا کرکٹ میدان آباد رکھنے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں جام کمال خان عالیانی اور نوابزادہ میر زرین خان مگسی کی کاوشیں قابلِ ذکر ہیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی سردار کامران گونگا نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو نقد رقم بھی فراہم کی، جس پر کھلاڑیوں اور منتظمین نے ان کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں سینئر صحافیوں مہراللہ الفت، زبیر بلوچ انتخاب، تنویر حفیظ ایوبی، اقبال حسن انگاریہ، محمد رمضان لاسی اور دیگر نے شرکت کی اور کرکٹ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔سینئر اسپورٹس مین اکبر ساقی، نذیر احمد، اسلم ساقی سمیت بڑی تعداد میں کرکٹ شائقین بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران کمینٹیٹری کے فرائض سینئر کمینٹیٹر محمد اختر خاصخیلی، سلمان شاہ اور گلا خان پٹھان نے انجام دیے۔
وندر کرکٹ گرانڈ میں جام کمال خان کے حق میں کھلاڑیوں کا اظہارِ محبت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل