میونسپل کمیٹی دُکی کی جانب سے صفائی آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری

دُکی(خ ن)ڈپٹی کمشنر دُکی فضل الرحمن کبدانی کی خصوصی ہدایت پر شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید م¶ثر بنانے کے لیے میونسپل کمیٹی دُکی کی جانب سے صفائی آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دُکی سمندر خان ناصر کی نگرانی میں میونسپل عملہ شہر کے مختلف علاقوں، اہم شاہراہوں، بازاروں اور عوامی مقامات سے جمع شدہ کچرے کی صفائی اور تلفی میں مصروفِ عمل ہے اسی سلسلے میں ایکسچینج دفتر کے سامنے موجود جمع شدہ کچرے کے ڈھیر کو اسکیڈ لوڈر کے ذریعے اٹھا کر علاقے کی صفائی کی گئی، جبکہ صفائی عملے نے دیگر مقامات پر بھی کچرے کو ہٹانے اور صفائی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیںچیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمندر خان ناصر نے صفائی عملے کو ہدایت کی کہ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کا عمل باقاعدگی سے جاری رکھا جائے اور کچرے کے ڈھیروں کی بروقت صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ صفائی صرف ایک روزہ سرگرمی نہیں بلکہ مسلسل اور باقاعدہ عمل ہے، جس کے لیے میونسپل کمیٹی کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ شہری آبادی، بازاروں اور مصروف مقامات پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے کچرے کی بروقت منتقلی اور مناسب تلفی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ڈپٹی کمشنر دُکی فضل الرحمن کبدانی نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور عوام کو صاف و صحت مند ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کہیں بھی کچرا جمع ہو یا صفائی کی ضرورت ہو، وہاں فوری کارروائی کی جائے اور صفائی کے نظام میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ صفائی کے عمل میں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں، کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں اور گلیوں، بازاروں اور عوامی مقامات کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں صفائی کے نظام کی بہتری کے لیے مختلف علاقوں کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جبکہ عوامی شکایات کی بنیاد پر فوری طور پر صفائی کے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ دُکی شہر کو صاف، خوبصورت اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں