گوادر(خ ن)حکومتِ بلوچستان کی خصوصی افراد کی فلاح و بہبود، سماجی تحفظ اور انہیں معاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی پالیسی کے تحت میڈیکل سوشل سروسز سنٹر، میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال گوادر میں افرادِ باہم معذوری کی رجسٹریشن اور معذوری سرٹیفکیٹس کے اجراءکے لیے میڈیکل بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا میڈیکل بورڈ کا اجلاس میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گوادر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر واجہ محمد حسن، میڈیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر ثنائ عابد سہرابی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فاروق، سوشل ویلفیئر آفیسر میڈیکل سوشل سروسز سنٹر عبیداللہ سمیت محکمہ سوشل ویلفیئر کے متعلقہ افسران و اہلکاروں نے شرکت کی میڈیکل بورڈ کے دوران خصوصی افراد کی رجسٹریشن کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں اور متعلقہ طبی کیسز کا تفصیلی طبی و قانونی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 46 درخواستوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 40 درخواست گزاروں کو طبی معائنے اور مقررہ معیار پر پورا اترنے کی بنیاد پر معذوری سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی سفارش کی گئی، جبکہ 2 درخواستیں مقررہ طبی معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث مسترد کی گئیں۔ مزید 4 درخواست گزار بورڈ کے سامنے پیش نہ ہو سکے جن کے کیسز پر آئندہ پیشی کے بعد فیصلہ کیا جائے گا اس موقع پر میڈیکل بورڈ کے اراکین کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کی رجسٹریشن اور معذوری سرٹیفکیٹس کے اجراءکا عمل شفاف، منصفانہ، میرٹ اور مقررہ طبی معیار کے مطابق جاری رکھا جائے گا، تاکہ حقیقی مستحق افراد کو ان کے حقوق اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فلاحی، سماجی تحفظ اور دیگر معاون سہولیات تک رسائی یقینی بنائی جا سکے۔
معذوری کی رجسٹریشن اور معذوری سرٹیفکیٹس کے اجراءکے لیے میڈیکل بورڈ کا اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل