کوئٹہ،(خ ن)معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔شاہد رند نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر نقیب سمیت تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد ہلاک جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری طرح پ±رعزم ہیں اور فتنہ الہندوستان سمیت تمام دہشت گرد عناصر کے خلاف مو¿ثر کارروائیاں جاری رہیں گی شاہد رند نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، ریاستی ادارے ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری عزم کے ساتھ ادا کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے پشین اور قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں میں بلوچستان پولیس، کا¶نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر م¶ثر کارروائیاں امن کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے اہم ہیں۔اپنے ایک بیان میں شاہد رند نے کہا کہ پشین کے مختلف علاقوں کلی سلطان، اژرم، دینار اور گیلو سمیت دیگر مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشتگردوں کا خاتمہ اور 5 دہشتگردوں کی گرفتاری قابل تحسین کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران گرفتار دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دیگر متعلقہ مواد کی برآمدگی اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگرد نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف م¶ثر انداز میں کارروائیاں کر رہے ہیں شاہد رند نے کہا کہ گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش کے ذریعے ان کے نیٹ ورک، سہولت کاروں اور مستقبل میں کی جانے والی دہشتگرد کارروائیوں سے متعلق اہم معلومات کے حصول میں مدد ملے گی۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیوں کا تسلسل ضروری ہے معاون وزیر اعلیٰ نے مشترکہ آپریشن میں حصہ لینے والے بلوچستان پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جرات اور باہمی رابطہ کاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد نیٹ ورکس، ان کے سہولت کاروں اور معاون ڈھانچے کے خلاف کارروائیاں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ عوام کے جان و مال، امن اور سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ شاہد رند نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور امن دشمن عناصر کو عوام کے امن و سکون کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔