کراچی:وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت کراچی پورٹ 138 سال سے پاکستان کی بحری تجارت میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے گزشتہ مالی سال کراچی پورٹ نے اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ کارگو اور کنٹینرز ہینڈل کیے کراچی پورٹ کی کارگو ہینڈلنگ 53 ملین ٹن سے بڑھ کر 55.8 ملین ٹن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ریکارڈ کارگو کے ساتھ کراچی پورٹ پر گزشتہ مالی سال 2 ہزار 115 بحری جہازوں کی آمدورفت بھی ریکارڈ کی گئی۔عالمی سطح پر شپنگ روٹس متاثر ہوئے تو کراچی پورٹ کے لیے ٹرانس شپمنٹ کے نئے تجارتی مواقع پیدا ہوئے خلیجی تنازع کے دوران کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں میں اضافہ ہوا اور بحران کو تجارتی موقع میں تبدیل کیا گیا۔ پاکستان کے تقریبا 60 فیصد کارگو کا انحصار کراچی پورٹ سے منسلک تجارتی نظام پر ہے جو بندرگاہ کی قومی اہمیت واضح کرتا ہے۔ میری ٹائم ٹاسک فورس کے اقدامات اورعالمی کسٹمز ٹرانزٹ نظام سے وسطی ایشیا سمیت دیگر ممالک تک پاکستانی کارگو کی ترسیل مزید آسان ہو رہی ہے ،بہتر بندرگاہی کارکردگی، ٹرانس شپمنٹ اور علاقائی رابطوں میں بہتری پاکستان کو خطے کے اہم تجارتی اور لاجسٹکس مرکز بن گیا ہے۔
کراچی پورٹ کی کارگو ہینڈلنگ 55.8 ملین ٹن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل