حکمران اپنی مراعات اور شاہانہ اخراجات کم کریں تو عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے،حافظ نعیم الرحمن

کوئٹہ©امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی کے نام پر عوام سے وصول کیا جانے والا بھتہ ٹیکس ناقابل قبول ہے اس کوختم نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی کی تحریک حکومت گراو¿ تحریک میں تبدیل ہوسکتی ہے،حکمران اپنی عیاشیاں، شاہانہ اخراجات، مفت پٹرول و بجلی اور مراعات ختم کرکے عوام کو ریلیف دیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 20 ستمبر کو پورے پاکستان سے لوگ اسلام آباد کی طرف آئیں گے اور مختلف راستوں سے شہر میں داخل ہوکر لانگ مارچ کریں گے۔حافظ نعیم الرحمن نے یہ بات آبپارہ چوک اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے خواتین جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قائم مقام سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کا بوجھ طالب علم، مزدور، کسان اور دیہاڑی دار سمیت ہر شہری برداشت کر رہا ہے۔ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے گھر کا چولہا، بچوں کی تعلیم اور بنیادی ضروریات متاثر ہوتی ہیں، جبکہ حکمران طبقہ مراعات اور شاہانہ اخراجات سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 25 کروڑ عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے۔ڈپٹی سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان عفت سجاد نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد صرف پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے نہیں بلکہ ظلم، استحصال اور ناانصافی کے نظام کی تبدیلی کے لیے ہے۔ خاموشی مسائل کا حل نہیں، تاریخ ان لوگوں کو یاد رکھتی ہے جو جبر کے سامنے حق کی آواز بلند کرتے ہیں۔ڈپٹی سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان عائشہ سید نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کا بوجھ رکشہ ڈرائیور، موٹر سائیکل سوار مزدور، طالب علم اور عام محنت کش برداشت کر رہے ہیں، یہ احتجاج عام عوام، محنت کشوں، نوجوانوں اور خاندانوں کی آواز ہے۔ورکنگ وومن کمیونٹی کی نمائندہ منیزہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کا بوجھ ان خواتین کے لیے بھی ایک بڑا سوال بن چکا ہے جو اپنے گھروں اور بچوں کو بہتر مستقبل کی ضمانت کے لیے روزانہ محنت کرتی ہیں۔ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد قدسیہ ناموس نے کہا کہ اسلام آباد کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں حافظ نعیم الرحمن کی تحریک کے ساتھ ہیں۔ حکومت کا یہ مو¿قف قابل قبول نہیں کہ پٹرولیم لیوی ختم نہیں کی جاسکتی، حکمران اپنی مراعات اور شاہانہ اخراجات کم کریں تو عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں