ایف بی آر کی 35 لاکھ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کےلئے مہم

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے 35 لاکھ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کےلئے مہم شروع کردی۔ایف بی آر نے رجسٹریشن کیلئے اردو اورعلاقائی زبانوں میں ایک صفحے کا سادہ فارم جاری کردیا گیا، 20 کروڑ روپے تک سالانہ ٹرن اوور والے دکانداروں کو ایک فیصد ٹیکس دینا ہوگا،اسکیم کے تحت دکانداروں کو کم ازکم 25 ہزار روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔اہل دکانداروں کو پی اوایس اور ڈیجیٹل انوائسنگ سے استثنی حاصل ہوگا،اسکیم سے فائدہ اٹھانےوالے تاجروں کاآڈٹ بھی نہیں کیاجائےگا،رجسٹرڈ تاجروں کو ودہولڈنگ ایجنٹ کی ذمہ داری سے بھی استثنی ملے گا۔ ایف بی آر کے مطابق دکاندارویب سائٹ،موبائل ایپ یا ٹیکس آفس کے ذریعے رجسٹریشن کراسکیں گے،قواعد کی پابندی کرنےوالی دکان پرکیوآرکوڈ والی گرین پلیٹ آویزاں کی جائےگی،ٹیکس عملے کورجسٹرڈ دکانداروں کی انسپکشن کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں