عمران خان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، علیمہ خان

اسلام آباد:©بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ایک بار پھر اپنے بھائی کی صحت اور اڈیالہ جیل میں ان کی سلامتی کے حوالے سے شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے سختیوں کے باوجود ہمت نہیں ہاری ، نہ ہی اپنے موقف سے پیچھے ہٹے، جس کے بعد انکی صحت اور ذہنی حالت سے متعلق یہ غلط بیانیہ گھڑا جا رہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں، عمران خان کو اکتوبر 2025 میں مکمل تنہائی میں رکھے جانے سے پہلے وہ بالکل تندرست اور صحت مند تھے، تاہم دسمبر کے آخر تک ان کی ایک آنکھ کی بینائی متاثر ہونا شروع ہوئی، جیل سپرنٹنڈنٹ کو مسلسل مطلع کرنے کے باوجود دو ہفتے تک انہیں ڈاکٹر کی سہولت فراہم نہیں کی گئی بعد ازاں ڈاکٹر نے تصدیق کی کہ اس تاخیر کی وجہ سے ان کی آنکھ کو مستقل نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جیل کی سی سی ٹی وی کی نگرانی کرنے والوں کو اس بات کی مکمل خبر تھی لیکن مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، جولائی کے آخر سے سوشل میڈیا پر ان کی صحت بگڑنے، بلڈ پریشر میں ناہمواری اور ذہنی تنا کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں اور ساتھ ہی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی تصاویر اور ویڈیوز گردش کرائی جا رہی ہیں، عمران خان نے سختیوں کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور نہ ہی اپنے موقف سے پیچھے ہٹے، جس کے بعد ان کی صحت اور ذہنی حالت سے متعلق یہ غلط بیانیہ گھڑا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں